ایل پی جی کی خود ساختہ قیمت ، 550 روپے کلو فروخت
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) دکانداروں نے ایل پی جی کی خودساختہ قیمت مقرر کر لی، 550 روپے کلو تک فروخت کرنے لگے۔
بتایا گیا ہے کہ عالم ،کوٹ اسحاق، مدوخلیل، لدھیوالہ وڑائچ، اعوان چوک میں حکومت کی جانب سے سے ایل پی جی کی ریفلنگ پر پابندی کے باوجود درجنوں دوکان دار غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ریفلنگ کر رہے ہیں وہیں سرکاری نرخ 380روپے کلو کے بجائے تمام دوکانداروں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 550روپے مقرر کر رکھی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ناجائز منافع خوری پر ان کی د کانوں کو سیل کیا جائے۔