ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کا مختلف صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت کا دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اسامہ ماجد نے ٹیم کے ہمراہ مختلف صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت کا دورہ کیا اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
مجموعی طور پر 30 صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت کی انسپکشن کی گئی جن میں سے 2 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں جن پر 2 نوٹسز جاری کیے گئے ۔مزید برآں پلاسٹک (پولی تھین بیگز) کے خلاف مہم کے دوران 15 انسپکشنز کی گئیں جبکہ 20 کلوگرام ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کئے گئے۔ محکمہ ماحولیات نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صاف اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔