مغلیہ تنظیم کے وفد کی ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ سے ملاقات
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)مغلیہ تنظیم کے وفد کی ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ مجاہد عباس سے ملاقات، جرائم کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد کی قیادت سرپرست مرزا محمد نواز کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں صدر مرزا افضل، جنرل سیکرٹری ابوبکر مغل، مرزا اکرم، طارق محمود مغل اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ایس ایچ او نے وفد کو یقین دہانی کر ائی کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے ۔ وفد کے اراکین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کر ائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔