علامہ اقبال کی شاعری نو جوانوں کیلئے مشعل راہ :سید مظاہر

علامہ اقبال کی شاعری نو جوانوں کیلئے مشعل راہ :سید مظاہر

نوجوانوں کو شاہین سے تشبیہ دے کر بلند پرواز اور آزادی کا جذبہ پیدا کیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید مظاہر حسین زیدی نے علامہ اقبال کے یوم وفات کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری اور ان کی فکر آج بھی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کی ذہنی، فکری اور روحانی تربیت کی اور انہیں خودی، خود اعتمادی اور عمل کا درس دیا۔

اقبال نے نوجوانوں کوشاہینسے تشبیہ دے کر ان میں بلند پروازی، غیرت، خودداری اور آزادی کا جذبہ پیدا کیا۔ اقبال کا فلسفہ خودی دراصل انسان کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور انہیں بروئے کار لانے کا پیغام دیتا ہے ۔ ان کی شاعری میں حب الوطنی، جہادِ نفس، دینی شعور اور قوم کے لیے مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے پر خاص زور دیا گیا ہے ، وہ فکر اقبال فاونڈیشن کے چیئرمین میاں شہباز احمد،صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ،جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی اور سینئر صحافی ارشد محمود جوئیہ کے ہمراہ گفتگو کر رہے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں