جماعت اہلسنت سامراجی طاقت کے زیر اثر نہیں بنی :رہنما

 جماعت اہلسنت سامراجی طاقت کے زیر اثر نہیں بنی :رہنما

نبی کریمؐ کے آفاقی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کام کرنا چا ہیے :سید خلیل و دیگر

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد کے جمخانہ ہال میں ڈویژنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے صوبائی امیر علامہ پیر سید خلیل الرحمن چشتی اورصوبائی ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ علما ومشائخ اہلسنت نے نہ صرف قیام پاکستان کیلئے عظیم قربانیاں دیں بلکہ انہوں نے استحکام پاکستان کیلئے بھی کلیدی کرداراداکیا ہے ،ہماری جماعت کسی سامراجی طاقت کے زیر اثر تشکیل نہیں پائی بلکہ یہ جماعت اپنے آقا ومولاحضورنبی کریم ؐ کے عظیم مشن کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے معرض وجود میں آئی ہے اور ہم سب کو ملکر نبی کریمؐ کے آفاقی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات ایک کرنا چا ہیے ۔ کنونشن کی صدارت گوجرانوالہ ڈویژن کے امیر علامہ قاری فیصل ندیم کیلانی نے کی جبکہ تقریب میں بیرسٹر پیر وسیم الحسن نقوی، علامہ عبدالرحیم سعیدی، علامہ معاذ المصطفی ، علامہ نعیم المصطفی ، علامہ محمد اویس یوسف، مفتی زبیر حنیف، علامہ قاری محمد اشرف سیال، علامہ پروفیسر احمد سعید سیال، علامہ حبیب اﷲجلالی،علامہ قاری شاہد چشتی ، علامہ نورحیات ، علامہ محمدرضا مدنی،سابق ضلع ناظم کرنل(ر) علی احمد اعوان ، ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر سعید انجم نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں