گجرات چیمبر کے صدر کی قومی بینک کے حکام سے ملاقات

گجرات چیمبر کے صدر کی قومی بینک کے حکام سے ملاقات

تاجر وں کیلئے بینکنگ کو آسان بنانے اور قرضوں کی فراہمی میں تیزی لانے پر زور

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن نے قومی بینک ریجنل حکام کے ساتھ مشاورتی میٹنگ کی جس میں بزنس کمیونٹی کو درپیش بینکنگ مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں گجرات چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر سلمان بٹ، ممبر شہزاد میر اور سیکرٹری جنرل عثمان مظفر بھی صدر چیمبر کے ہمراہ تھے ۔ قومی بینک کی جانب سے ایس وی پی/ریجنل ہیڈ ریٹیل بینکنگ گروپ شاہد محمود، ایس وی پی/ریجنل ایگزیکٹو ایسٹس محمد نعیم، اے وی پی/منیجر سرکولر روڈ برانچ فریحہ جاوید اور یونٹ ہیڈ لائبلٹی سہیل احسن نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تاجر برادری کے لیے بینکنگ کے عمل کو آسان بنانے اور صنعتی قرضہ جات کی فراہمی میں تیزی لانے پر زور دیا گیا۔ بینک اور چیمبر کے درمیان ایک مضبوط رابطہ کاری کا نظام وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ مقامی صنعت کاروں کے مسائل فوری حل کیے جا سکیں۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی صنعت کی ترقی اور خطے میں پائیدار معاشی خوشحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے ۔صدر چیمبر احمد حسن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی صنعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،نیشنل بینک جیسے اداروں کا تعاون یہاں کی تجارت کو مزید بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے ۔ نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ شاہد محمود نے یقین دلایا کہ بینک بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں