ڈسکہ:ڈاکوئوں نے 2شہریوں سے رقم اور موبائل فون چھین لئے
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )تین وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے۔
فتح بھنڈر کے قریب 3 ڈاکوئوں نے کاشف سے 35ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، کنڈن سیان کے قریب 2ڈاکوئوں نے شہری سے 16ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، الرحمن فارمیسی کے باہر سے عرفان کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔