آپریشنل ہیڈ ویسٹ مینجمنٹ عدیل چٹھہ کی عامر بشیر کے والد کی وفات پر تعزیت
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دنیا میں والد ہی ایک ایسا رشتہ ہے جو خلوص اور محبت سے بھرا ہوتا ہے ان کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔
ان خیالات کا اظہار آپریشنل ہیڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عدیل سیف چٹھہ نے آپریشن منیجر عامر بشیر کے والد ماسٹر محمد بشیر کی وفات پر ان سے تعزیت کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر گوجرانوالہ عمر طور ،ڈپٹی منیجر ایچ آر غلام مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا نیوز کاشف محمود،ایریا منیجر گکھڑ منڈی بلال مقبول، ایڈمن آفیسر ذیشان نے بھی عامر بشیر سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔