سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ میں ریویمپنگ کے بعد ایمرجنسی سروسز شروع

سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ میں  ریویمپنگ کے بعد ایمرجنسی سروسز شروع

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ میں ایمرجنسی سروسز کی ریویمپنگ کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

 سیالکوٹ ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر سید احتشام مظہر گیلانی نے جدید سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیا۔تقریب میں سیالکوٹ ورکرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میاں محمد اقبال، جنرل سیکرٹری عبدالشکور مرزا، صدر پاکستان ورکرز فیدریشن پنجاب چودھری اشرف, ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدنان ملک، ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر محمد علی بٹ اور سینئر نائب صدر سیالکوٹ سمال چیمبر اعجاز غوری اور شیخ خالد محمود بھی موجودتھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں