حافظ آباد:آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6سالہ بچہ شدید زخمی
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )کالیکی منڈی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
علی حیدر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتے نے کاٹ لیا ،ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا۔ قبل ازیں بھی کالیکی میںکتے دوبچوں کو زخمی کرچکے ہیں جبکہ دوہٹہ عظمت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک ادھیڑ عمر شخص موت کے منہ میں جاچکا ہے ۔