جامعہ گجرات میں لائژن آفس اور پو لیس خدمت مرکز کے قیام کی منظوری

جامعہ گجرات میں لائژن آفس اور  پو لیس خدمت مرکز کے قیام کی منظوری

گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات کے 55ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی آف گجرات میں گجرات چیمبر برائے کامرس و انڈسٹری کی معاونت سے انڈسٹری لائژن آفس کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

یونیورسٹی میں انڈسٹری لائژن آفس قائم ہونے سے طلبہ میں بزنس، تجارت اور اور مختلف کاروباری سٹارٹ اپس بارے عملی شعور کے فروغ بارے وسیع تر امکانات ممکن ہیں۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی میں پولیس خدمت مرکز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی تا کہ طلبہ یونیورسٹی میں ہی مختلف سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ دونوں دفاتر کے قیام کیلئے یونیورسٹی کے بزنس انکوبیشن سنٹر میں جگہ مختص کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں