پسرور میں اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت 40ایکڑ اراضی کی نشاندہی

پسرور میں اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام  کے تحت 40ایکڑ اراضی کی نشاندہی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘پروگرام کیلئے 40 ایکڑ، چار کنال اور ڈیڑھ مرلہ زرعی زمین کی نشاندہی کر لی جو سکیم کے تحت 10 سالہ لیز پر کامیاب امید واروں کو کاشتکاری کیلئے دی جا سکے گی۔ش

اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘پروگرام کیلئے 40 ایکڑ، چار کنال اور ڈیڑھ مرلہ زرعی زمین کی نشاندہی کر لی جو سکیم کے تحت 10 سالہ لیز پر کامیاب امید واروں کو کاشتکاری کیلئے دی جا سکے گی۔ یہ زمین ڈھوڈا، دائوو باجوہ، بھلر میرے والا، جھٹوکے اور ہنجلی کے موضعاجات میں واقع ہے ۔ پروگرام کے تحت بے زمین کاشتکاروں کو 3سے 5ایکڑ زمین ایک ہزار روپے سالانہ لیز پر مہیا کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں