سیشن جج طاہر ندیم سید کا ڈسٹرکٹ بار وزیر آ باد کا دورہ

سیشن جج طاہر ندیم سید کا  ڈسٹرکٹ بار وزیر آ باد کا دورہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ طاہر ندیم سید نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر آباد کا دورہ کیا ،

تفصیلات کے مطابق بار کے صدرعمران عصمت اور معزز وکلا نے استقبال کیا۔ سیشن جج نے بار ایسوسی ایشن وزیر آباد کی درخواست پر لیڈی بار روم کیلئے مختص جگہ کو تبدیل کر دیا اور ذرائع کے مطابق انہوں نے ٹھیکیدار کو ہر صورت ایک دو روز میں تعمیراتی کاموں کے آغاز کی ہدایات دی ہیں اور ٹھیکیدار کو دوسرے کارنر پر لیڈیز کامن روم کی تعمیرات کے بھی احکامات دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں