وزیرآباد :گھریلو ناچاقی پر خاوند نے زہریلی گولیاں نگل لیں

وزیرآباد :گھریلو ناچاقی پر  خاوند نے زہریلی گولیاں نگل لیں

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گھریلو ناچاقی پر خاوند نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔

نعیم کالونی سوہدرہ کے رہائشی ارسلان کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا ، گزشتہ روز میاں بیوی کی تو تکرار ہوئی جس پر دلبرداشتہ ہوکر ارسلان نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں