پھلوکی میں اینٹی نارکوٹکس نے منشیات سے بھرا رکشہ پکڑلیا

پھلوکی میں اینٹی نارکوٹکس نے منشیات سے بھرا رکشہ پکڑلیا

4 بوریوں میں منشیات برآمد‘مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جانے کا انکشاف‘ دو ملزم گرفتار

نوکھر (نامہ نگار)محکمہ اینٹی نارکوٹکس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ پھلوکی میں منشیات سے بھرا رکشہ پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق حکام کو اطلاع ملی تھی کہ گوجرانوالہ سے ایک رکشہ کے ذریعے منشیات کی بڑی کھیپ منتقل کی جا رہی ہے جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، اہلکاروں نے مشکوک رکشہ کا پیچھا کرتے ہوئے پھلوکی کے قریب روک لیا۔ تلاشی کے دوران رکشہ سے چار بوریوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران دو افراد کو رکشہ سمیت حراست میں لے لیا گیا ۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم پھلو کی،بھڑی شاہ رحمن،علی پور سمیت مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں