آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر انجمن تاجران کی تقریب
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا سال مکمل ہونے پرتقریب کا انعقاد ۔
ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا، ممبر صوبائی اسمبلی عرفان بشیر گجر اور عظمت علی چیئرمین یونین کونسل چک چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ تاجر راہنماؤں جاوید اقبال، امین منج، شاکر چوہدری اور عبدالستار انیس نے مہمانوں کا استقبال کیا ْمقررین نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے اپنی بہادری کی روایات برقرار رکھتے ہوئے معرکہ حق میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ۔ملکی دفاع کیلئے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔مقررین نے وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت فورسز کو اس عظیم کامیابی پرخراجِ تحسین پیش کیا ۔