حافظ آباد:نشے کاعادی نوجوان ٹاور پر چڑھ گیا، 2 گھنٹے ریسکیو آپریشن ،بحفاظت نیچے اتار لیا
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)حافظ میں نشے کاعادی نوجوان خودکشی کی نیت سے ریلوے ٹاور پر چڑھ گیا۔
بجلی محلہ کا رہائشی 25 سالہ قیصر نذیر خو آئس نشے کا عادی بتایا جا تا ہے وہ خودکشی کیلئے تقریباً 370 فٹ اونچے ریلوے ٹاور پر چڑھ گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع پر ریسکیو 1122 ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت سے 2 گھنٹے تک آپریشن کے بعد نوجوان کو بحفاظت ٹاور سے نیچے اتار لیا۔ اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔