ڈی پی او نے ترقی پانے پر ٹریفک اہلکاروں کو پروموشن کے بیجز لگائے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے سینئر ٹریفک اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی پانے والے ٹریفک اہلکاروں کو پروموشن کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔
اس موقع پر ترقی پانے والے افسروں کی فیملیز ممبران کو حصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ڈی پی اونے کہا محکمانہ ترقی فرض شناس ملازمین کا حق ہے تاہم ترقی ملنے سے فرائض اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔