گرمی بڑھتے ہی فوڈ پوائزننگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ

گرمی بڑھتے ہی فوڈ پوائزننگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ

گوجرانوالہ میں ہفتے کے دوران 400 سے زائد خواتین ،بچے ، بوڑھے ہسپتال داخل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی شدت بڑھتے ہی گوجرانوالہ میں فوڈ پوائزننگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہوگیا۔ ایک ہفتے میں 400  سے زائد خوتین ،بچے اور بوڑھے گیسٹرو،پیٹ کے امراض کا شکار ہوکرسرکاری ہسپتال پہنچے ۔ گیسٹرو سے مریضوں بالخصوص بچے اوربوڑھوں کو پیٹ، معدہ کی شدید درد کیساتھ بار بار الٹیاں اور پیچس کے امراض بڑھ گئے ۔طبی ماہرین کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باوجود شہری کھانے پینے میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے چٹ پٹے کھانے کھاتے ہیں گیسٹروسے بچنے کیلئے اچھی طرح ابال کر پانی پیا جائے بازارکے کھانے اور مشروبات سے مکمل بچا جائے نمکول کا زیادہ استعمال کیا جائے معیاری کمپنیوں کے نمکول خریدے جائیں یا گھر میں دو چمچ چینی ایک چھوٹا چمچ نمک، ایک لیٹر پانی میں مکس کرکے نمکول تیار کیا جائے ، سبزیاں، گوشت پھلوں کوبہت اچھی طرح دھو کر استعمال کیا جائے۔زہریلی ادویات کے استعمال سے پھل سبزیاں بھی بیماریاں پھیلا رہے ہیں۔کھانے سے پہلے ہاتھوں اور برتنوں کو اچھی طرح دھویا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں