طالبعلم کوحبس بیجا میں رکھنے تشددکرنے پر مقدمہ درج
موترہ(نامہ نگار)طالبعلم کوحبس بیجا میں رکھنے اور تشددکانشانہ بنانے پر اٹھائیس افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔
موضع گلوٹیاں خورد کے خالد نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کا بیٹا جو نہم کلاس کا طالبعلم ہے وہ پریکٹیکل پیپر دینے گیا تو ملزم عاصم ’کالا’عبدالرحمن ’صیام ’آفتاب ’ملک اناراز ’بلال اور بیس نامعلوم افراد کالج میں گھس آئے اوراسکے بیٹے کو اغوا کرکے ڈیرہ پر لے گئے جہاں حبس بیجا میں رکھ کرتشددکانشانہ بنایا۔