ڈسٹرکٹ بار حافظ آبادکی سینئرممبر کو حبس بیجا میں رکھنے پر ہڑتال
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے سینئرممبر بارملک منور لعل اعوان کو ایس ایچ او سٹی حافظ آباد کی جانب سے غیر قانونی طورپر بلاجواز حبس بیجا میں رکھنے کیخلاف مکمل ہڑتال کی ۔
بار کے صدر مبشر عزیز گجراور عمر بلال تارڑ ایڈووکیٹ نے 80سالہ بزرگ بار ممبر منور لعل کو حبس بیجا میں رکھنے کی پرزور مذمت کی ۔ ڈسٹرکٹ بار نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او سٹی کو فوری معطل کرکے انکوائری کی جائے ۔