گیپکو اہلکاروں کودھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)گیپکو اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور کار سرکارمیں مداخلت پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج۔
آفس سپرنٹنڈنٹ گیپکو ڈویژن ڈسکہ نے پولیس کودرخواست دی کہ وہ ہمراہ عملہ آفس موجودتھاکہ ملزم اعجاز دو ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور کام کرنے کاکہا جو غیر قانونی تھا۔ انکار کیاتو ملزموں نے دھمکیاں دیتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کرناشروع کردی ۔