میونسپل کمیٹی کا کلرک اور پٹواری رشوت لیتے گرفتار
اینٹی کرپشن ٹیم نے اشفاق اور سرفراز کو پکڑکر نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے
گوجرانوالہ،عالم چوک(سٹاف رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گوجرانولہ اور انکی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کرمیونسپل کمیٹی کے کلرک اور پٹواری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ میونسپل کمیٹی لدھیوالا کے رجسٹریشن کلرک اشفاق کو 15 ہزار اور سرائے عالمگیر میں تعینات پٹواری سرفراز کو 20ہزار رشوت وصول کرتے پکڑکر ملزموں سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ پٹواری اور کلرک نے ریکارڈ دینے کیلئے رشوت وصول کی۔