وزیرآباد :سیف سٹی کیمروں کے باوجود شہر میں وارداتیں

وزیرآباد :سیف سٹی کیمروں  کے باوجود شہر میں وارداتیں

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیف سٹی کیمروں کے باوجود شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ رات 9 بجے کے قریب نا معلوم چور شہر کے وسطی علاقہ میں دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محلہ شاہ صدق کی کوچہ بند گلی سے محنت کش محمد ناصر کی موٹر سائیکل دروازے کے سامنے سے چرا کر لے گئے ۔ واقع کی اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دی گئی مگر مقامی پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا اور دوسرے دن مدعی محمد ناصر کو ایف آئی آر کی کاپی دیکر ٹرخا دیا گیا ۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو ڈھونڈنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں