ڈپٹی کمشنر کا پپناکھہ میں بوائز اور گرلز کالج بنانے کا اعلان
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار ) پپناکھ میں فیصل بینک کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنرنوید احمد نے خطاب میں مدو خلیل والی روڈ کی تعمیر کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ایک ہفتے کے اندر ٹینڈر ہو جائے گا اور 15 دن کے بعد سڑک پر کام شروع ہو جائے گا۔
نیز گاؤں کی طرف سے بوائز کالج اور گرلز کالج کی عدم موجودگی کا سن کر حیرت کا اظہار کیا اور واضح اعلان کیا کہ6ماہ کے اندر اندر دونوں کالجز کی تعمیر شروع ہو جائیگی۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک ایگزیکٹو راشد علی چیمہ، چودھری احور طفیل وڑائچ بھی موجود تھے ۔