علی پورچٹھہ :منشیات فروش گرفتار ایک کلو 560 گرام چرس برآمد

علی پورچٹھہ :منشیات فروش گرفتار   ایک کلو 560 گرام چرس برآمد

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو 560 گرام چرس برآمد کر لی ۔

تھانہ علی پورچٹھہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محلہ مکہ کالونی کے رہائشی علی خان کو گرفتار کر لیا ، ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی میں ملوث تھا ۔ ایس ایچ او مجاہد عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں، ایسے عناصر کو کسی قسم کی رعایت دینا معاشرے کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں