وزیرآباد کے مختلف علاقوں میں آ ج بجلی بندش کا شیڈول

وزیرآباد کے مختلف علاقوں  میں آ ج بجلی بندش کا شیڈول

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے وزیرآباد گرڈ سٹیشن پر نئے الیون کے وی فیڈر کی تنصیب اور ضروری ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں آج 23 مئی بروز ہفتہ کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

جس کے تحت صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک سٹی وزیرآباد، کالج روڈ، دھونکل، الہ آباد، سندھانوالہ، پیپلی والا، مولانا ظفر علی خان، حاجی پورہ، جنڈیالہ، کارڈیالوجی، کولار، فتح گڑھ، پی این پی اور کارن سٹار انڈسٹری فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں