پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں کیمپ ، طلبہ کی جانب سے خون کے عطیات
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کیلئے سندس فاؤنڈیشن نے بلڈ کیمپ لگایا جس میں طالبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خون کے عطیات د ئیے ،بلڈ کیمپ کا افتتاح سندس فائونڈیشن کے سربراہ سرفراز احمد اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے کیا ۔
خون تھیلے سیمیا ،ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ان کی زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔ ائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے کہا کہ طلبا نے خون دے کر ثابت کیا کہ وہ تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں اور انسانیت کی خدمت کیلئے بھی پیچھے نہیں رہتے ۔