ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْتتلے عالی :قربانی کے جانوروں کی خریداری سست روی کا شکار
چارہ منڈیاں اور ونڈا کی دکانیں سنسان ،گرمی کے با عث جانور نہیں خرید رہے :شہری
تتلے عالی(نامہ نگار ) قربانی کے جانوروں کی خریداری سست روی کا شکار،چارہ منڈیاں اور ونڈا کی دکانیں سنسان دکھائی دینے لگیں۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی میں 4دن باقی رہ جانے کے باوجود مویشی منڈیوں اور چوک چوراہوں میں قربانی کے جانوروں کی خریداری سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مقامی ودیگر علاقوں سے آئے بیوپاری پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔تتلے عالی کی شاہراہوں اور چوک چوراہوں میں عارضی چارہ منڈیاں اور ونڈاپوائنٹ کھل گئے ہیں لیکن گاہک نہ ہونے سے وہ بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ابھی تک گاہک خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے البتہ مقامی افراد کا کہنا ہے شدید گرمی میں جانوروں کے بیمار ہونے کے خدشہ کے پیش نظر جانوروں کی خریداری عید سے ایک دو دن پہلے کی جائیگی ۔