ڈاکٹر شریف راٹھور کی یاد میں پی ایم اے ہا ئو س میں تعزیتی ریفرنس

ڈاکٹر شریف راٹھور کی یاد میں پی  ایم اے ہا ئو س میں تعزیتی ریفرنس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی طرف سے سینئر رکن و سابق صدر ڈاکٹر شریف راٹھور کی یاد میں پی ایم اے ہا ئو س میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا جس میں مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی گئی۔

ریفرنس میں صدر پی ایم اے کیپٹن ڈاکٹر عارف الرحمن، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمیر اکرام، سینئر ارکان ڈاکٹر ابرار کلیم خواجہ، ڈاکٹر سجاد مصطفی و دیگر ایگزیکٹو ممبران نے ڈاکٹر محمد شریف راٹھور کی پی ایم اے کے لئے خدمات کو سراہا ۔ پی ایم اے گوجرانوالہ کی طرف ڈاکٹر محمد شریف راٹھور کی خدمات کے اعتراف میں اہلخانہ کو یادگاری سوینئر پیش کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں