سفیر رونڈا سیالکوٹ کی مصنوعات کی افریقہ برآمد کی خواہاں
ہریمانافاطو کی سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دورہ پر گفتگو
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )روانڈا کی پاکستان میں تعینا ت سفیر ہریمانافاطو نے کہا ہے کہ روانڈا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات ہیں۔ سیا لکوٹ کی برآمدات پر مبنی صنعتی طاقت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور روانڈا حکومت بھی چاہتی ہے سیالکوٹ کے ہنر مندوں کی بنائی عالمی معیار کی بنی مصنوعات افریقی ممالک برآمد کی جائیں پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے ، ممکنہ کاروباری مواقع کی نشاندہی اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔روانڈا کی پاکستان میں تعینا ت سفیر ہریمانافاطو نے سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری سینئر نائب صدر محمد اعجاز غوری، نائب صدر شیخ خالد محمود نے روانڈا کی سفیر ہریمانا فاطو کا سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں ان کی آمد پر استقبال کیا۔ملاقات میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے ، ممکنہ کاروباری مواقع کی نشاندہی کرنے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔ گفتگو میں برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری کے امکانات، اور مستقبل میں کاروباری اشتراک کے راستوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔