منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی کا مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ

منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی  کا مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے عباس کالونی، رحمن کالونی، رشید کالونی، کوٹلی رستم، حیدر کالونی اور نواب چوک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، ویسٹ کلیکشن اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے فیلڈ سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی کے عمل میں استعمال ہونے والی مشینری، ویسٹ کلیکشن پوائنٹس اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں