شہریوں کی حفاظت کیلئے نہروں اور دریا کے اطراف پٹرولنگ
گجرات (نامہ نگار )ضلع گجرات میں دفعہ 144نافذ ہے ،شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے ریسکیو 1122اور پیرا کی ٹیمیں دریائے چناب، دریائے جہلم، اپر جہلم کینال، ساروکی اور دیگر ندی نالوں کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نہروں، دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے سے گریز کریں۔، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ۔