کامونکے :وار داتوں میں موٹر سائیکل ، چھترا ، موبائل فون چوری
کامونکے (تحصیل رپورٹر )وارداتوں میں قیمتی چیزیں چُرا لی گئیں ۔
شیش محل روڈ کا نبیل احمد خان گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔قیام پور ورکاں کے سرفراز کا چھترا چوری ہوگیا جبکہ موضع راجے والا کے محمد عامر کا موبائل فون نامعلوم چور لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔