حافظ آباد:آلائشیں اُٹھانے کے بعد گرینڈ آپریشن کلین اپ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آبا دمیں ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات، عید کے تینوں ایام میں ضلع بھر میں جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے ،صفائی،سڑکوں او ر اہم مقامات کو دھونے کیلئے گرینڈ آپریشن کلین اپ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے عید کے تینوں دن شہر کے مختلف علاقوں، چوک، چوراہوں، کولیکشن پوائنٹس، جلالپور بھٹیاں، رسولپور تارڑ، ونیکے تارڑ، پنڈی بھٹیاں، سکھیکی سمیت دیگر چھوٹے بڑے دیہات کا دورہ کیااور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔