تتلے عالی:پیرا فورس کے نام پر بھتہ لینے والے 2افراد کیخلاف مقدمہ
تتلے عالی ‘نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار‘نمائندہ دنیا )پیرا فورس کے نام پر بھتہ لینے والے 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
عبدالرحمن گادھی اور سیٹھ عبدالسلام نے تتلے عالی بازار سے دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے مہنگائی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی سے بچانے کیلئے پیرا فورس کے نام پر دکانداروں سے 80ہزار روپے رقم اکٹھی کی جس پر پیرا فورس کے انچارج رانا طیب نے ملزموں کے خلاف تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج کرا دیا ۔