ڈسکہ :گیس لیکیج کے باعث دکان میں آتشزدگی ، نوجوان جھلس گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈلیکے گورائیہ ڈسکہ میں گیس لیکیج کے باعث دکان میں آگ بھڑک اٹھی، نوجوان جھلس گیا۔
نواحی گاؤں ڈلیکے ڈسکہ میں گیس لیکیج کے دوران بجلی کا سوئچ آن کرنے سے دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 18سالہ عمیر جھلس کر زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی فائر اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پاتے ہوئے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے THQ ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا سامان بچا لیا۔