نوشہرہ ورکاں:شارٹ سرکٹ کے باعث درزی کی دکان کی آ تشزدگی

 نوشہرہ ورکاں:شارٹ سرکٹ کے  باعث درزی کی دکان کی آ تشزدگی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مین بازار نوشہرہ ورکاں میں شارٹ سرکٹ کے باعث کاشف علی کی ٹیلر شاپ میں آگ بھڑک اٹھی عید کی تعطیلات کے باعث بازار بند تھا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 20 منٹ کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

 واقعہ میں د کان میں موجود تقریباً دو لاکھ روپے کا سامان جل گیا۔ جبکہ بروقت کارروائی سے پورے بازار کو نقصان سے بچا لیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بازار میں فائر سیفٹی انتظامات اور ایمرجنسی راستوں کی کمی کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں