اے سی کا دورہ موضع پیارا ،نکاسی آب اور چھپڑ سے متعلق مسائل کا جائزہ
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے ریونیو فیلڈ سٹاف اور فریقین کے ہمراہ موضع پیارا کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران نکاسی آب اور چھپڑ سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ فریقین کا مؤقف سن کر مسئلے کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔