ڈسکہ:موٹر سائیکل پل سے نہر میں گر گئی ،نوجوان جاں بحق
ہیڈبمبانوالہ،ڈسکہ (نامہ نگار )جامکے چیمہ روڈپر موٹر سائیکل نہر میں گر گئی ، نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پل عبور کرتے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نہر میں جا گری موٹر سائیکل پر 3افراد سوار تھے 20سالہ علی احمد پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ڈوب گیا جبکہ دیگر دو افراد محفوظ رہے۔ ،ریسکیورز نے بروقت پہنچ کر آپریشن کا آغاز کردیا۔