لالہ موسیٰ میں یکم جون سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کافیصلہ
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کافیصلہ ،پیرافورس کو شہرمیں بلاامتیازآپریشن کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔
اس سلسلہ میں اطلاعات کے مطابق ایم این اے نصیر احمد عباس سدھوکے خصوصی نمائندہ سجاداحمدبٹ نے عندیہ دیاہے کہ یکم جون سے لالہ موسیٰ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع ہوگا جس کیلئے باقاعدہ طور پر پیرافورس کو ٹاسک دے دیاگیاہے ،انہوں نے یہ بھی کہاکہ تجاوزکرنیوالے کسی بھی شخص سے رعایت نہیں ہوگی۔