سیالکوٹ:ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی ، ہسپتال منتقل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )متعدد حادثات میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔ لاری اڈاپسرور میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل گرنے سے 35سالہ جہانگیر زخمی ہوا۔جسواراں کے قریب دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 14سالہ ارحم علی زخمی ہوا۔
چونڈہ پسرور روڈ پر متیکے سٹاپ کے قریب تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل گرنے سے 18 سالہ عبداﷲ زخمی ہوا۔عادل پور پسرور کے قریب 14سالہ نعمان علی موٹرسائیکل چلاتے رکشہ سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا تمام زخمیوں کو سول ہسپتال پسرور منتقل کر دیا گیا۔