حافظ آباد:ڈنڈوں سے مخالف قتل ، بھا ئی شد ید زخمی

حافظ آباد:ڈنڈوں سے مخالف قتل ، بھا ئی شد ید زخمی

ظہیر ، نوید اور دلاور نے مظہر کو گھرگھس کر مار ڈالا ، ناصر کو زخمی کر دیا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )نواحی گاؤں کوٹ نظام میں ڈنڈوں سے مسلح تین افراد نے حملہ آور ہو کر ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مظہر اقبال کا ظہیر احمد، نوید احمد اور دلاور سے رقم کا تنازع چل رہا تھا جس کی رنجش پر ملزم مظہر اقبال کے گھر داخل ہوئے جہاں انہوں نے حملہ آورہو کر مظہر اقبال کو قتل جبکہ اس کے بھائی ناصر علی کو شدید ز خمی کر دیا جس پر پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں