بچی سے نا زیبا حرکات ‘مدعیہ کا ملزم کو پہچا ننے سے انکار
بشریٰ بی بی نے پوتی سے چھیڑ چھاڑ پر شہروز کیخلاف مقدمہ درج کر ایا تھا عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا ،مدعیہ پر رقم لینے کا الزام عائد
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )ایک ماہ پہلے تربوز فروش کی 8 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کا مقدمہ، مدعیہ نے عدالت میں ملزم کو پہچاننے سے انکار کر دیا سی سی ٹی وی کیمرے ہونے کے باوجود میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر جھوٹا مقدمہ درج کر ایا گیا ،مدعیہ پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے لینے کا الزام بھی لگا دیا ۔تفصیل کے مطابق 29 اپریل کو لدھیوالہ سٹی کے گلہ ڈاکٹر ظفر والا کی رہائشی بشریٰ بیگم نے تربوز فروش شہروز عباس کے خلاف اس کی 8سالہ پوتی سے نازیاب حرکات کا مقدمہ درج کر ایا لدھیوالہ پولیس نے ایک ماہ بعد فرار ہونے والے ملزم شہروز کو گرفتار کر کے ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیاتو مقدمہ کی مدعیہ بشریٰ بیگم نے ملزم شہروز کو پہچاننے سے انکار کر دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ دوسری جانب شہروز کی والدہ نبیلہ بی بی اور معذور ماموں ذیشان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے شہروز پر نازیبا حرکات کا جھوٹا مقدمہ درج کر ایا اور صلح کیلئے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ہم سے دو اقساط میں لئے ۔نبیلہ بی بی نے سی پی او ڈاکٹر غیاث گل سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر انے اور ایک لاکھ پانچ ہزار روپے لینے پر بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔