گجرات:ڈپٹی کمشنر کی جیل میں قیدیوں سے ملاقات ، مٹھائی تقسیم

گجرات:ڈپٹی کمشنر کی جیل میں  قیدیوں سے ملاقات ، مٹھائی تقسیم

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے ٹیم خدمتِ انسانیت فاؤنڈیشن اور سوشل ویلفیئر ممبر ز کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا اور خواتین، نو عمر اور نادار اسیران میں پھل تقسیم کیے ۔

 انہوں نے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے فلاحی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیر وں اور ان کے اہل خانہ کیلئے خصوصی ملاقات کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ بچوں میں کینڈیز و مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اسیر وں کیلئے خصوصی عید مینو بھی فراہم کیا گیا جس میں حلوہ، چکن قورمہ، چکن بریانی اور بیف قورمہ شامل تھا۔سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد علی وڑائچ نے کہا کہ جیل انتظامیہ اسیر وں کی اصلاح و فلاح کیلئے اقدامات جاری رکھے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں