ایم ڈی واسا گجرات کا عید پر سیوریج و نکاسی آب کا جائزہ
جانوروں کی آلائشوں سے پیدا ہونیوالی رکاوٹوں کے فوری خاتمے کیلئے ہدایت
گجرات(سٹی رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹرواسا کاشان حفیظ بٹ کی نگرانی میں عیدالاضحی کے تینوں روز واسا گجرات شہریوں کی خدمت کیلئے متحرک رہا ، سیوریج و نکاسی آب کے نظام کی مسلسل شہر بھر میں خصوصی مانیٹرنگ، ڈی سلٹنگ آپریشن، صفائی اور ہنگامی انتظامات کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا گیا عیدالاضحیٰ کے پہلے روز منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے شہر بھر کے مختلف علاقوں، حساس پوائنٹس اور ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا اور سیوریج و نکاسی آب کے نظام کی آپریشنل صورتحال، فیلڈ انتظامات اور ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جانوروں کی آلائشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ رکاوٹوں کے فوری خاتمے کیلئے ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی روانی برقرار رکھنے ، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے خاتمے اور بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے تمام عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے ۔