عید کے ایام میں شدید گرمی کے با عث سڑکیں سنسان
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) عید الاضحی کے تینوں روزگوجرانوالہ اور گردونواح میں سورج آگ برساتا رہاشدید گرمی اورحبس کی بدولت سڑکیں سنسان رہیں جبکہ رات گئے شہریوں نے پارکوں کا رخ کیا۔
بیشتر پارکوں میں صفائی وستھرائی کا کوئی انتظام نہیں دکھائی دیا ، شہری اور بچے سیرو تفریح کیلئے پارکوں میں گئے جہاں پارکنگ سٹینڈ اور فن لینڈ کے ریٹ دوگنا کرد ئیے گئے ۔ ماڈل ٹاؤن ،گلشن اقبال پارک ،جناح پارک سمیت اندرون شہر کے بیشتر پارکوں کے جوائے لینڈ ،جھیل اور فواروں میں پارکنگ اور جھولوں کے ریٹ بڑھانے سے شہری پریشان رہے۔ جبکہ نوجوانوں نے گرمی سے بچنے کیلئے نہروں اور سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا۔