اناڑی قصابوں کی بھرمار ، جانور بے قابو ہو کر گلیوں میں دوڑتے رہے
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )عیدالاضحیٰ پر اناڑی قصابوں کی بھرمار ، جانور بے قابو ہو کر گلیوں میں دوڑتے رہے ، بکرے کی قربانی 5ہزار جبکہ بچھڑے کے ریٹ 20ہزار روپے رہے۔
متعدد مقامات پر غیر تربیت یافتہ افراد کے باعث کئی جانور بے قابو ہو کر گلی محلوں میں دوڑتے رہے جس سے خوف و ہراس کیساتھ ساتھ دلچسپ صورتحال بھی پیدا ہوتی رہی اور شہری یہ مناظر دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے ۔