پہلوانوں کے شہر میں دوستوں کیساتھ باربی کیو پارٹیاں
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)عید الا ضحی کے تینوں دن شہری رات گئے تک بار بی کیو پارٹی میں مصروف رہے ،تکوں اور چانپوں سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔
عید الاضحی کے تینوں روز سنت ابراہیمی پر پیروی کرتے ہوئے شہریوں کی جانب سے قربانی کی گئی ،گوشت تقسیم کرنے کے بعد دوستوں نے تین دن رات گئے بار بی کیو پارٹی کی۔خوش خوراکی میں گوجرانوالہ کا کوئی ثانی نہیں،غذائیت سے بھرپور خوش ذائقہ کھانے یہاں کے لوگوں کا شوق بھی ہے اور ضرورت بھی ہے ۔عید کے موقع پر دوست اکٹھے ہوئے اورعید پارٹی کا اہتمام کیا۔شہری خود ہی اپنے لئے کھانا بناتے رہے ، دہکتے کوئلوں پر تکے ،سیخ کباب‘چانپیں بنائیں۔