249اناڑی قصاب زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے
مصالحہ دار کھانے اور بسیار خوری پر 360سے زائد مرد وخواتین اور بچے بیمار
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) عید الاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے والے 249 اناڑی قصاب خود زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے ، ہاتھ ،پاؤں،بازواور پیٹ زخمی ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور گوندلانوالہ ہسپتاک میں زیر علاج رہے جبکہ مختلف اقسام کے چٹ پٹے مصالحہ دار کھانے اور بسیار خوری پربھی 360سے زائد مرد وخواتین اور بچے بیمار ہوئے ،گیسٹر ،پیٹ کے امراض کاشکار رہے بالخصوص شدید گرمی کے سبب بوڑھے بچے اور خواتین فوڈ پوائزننگ کا شکارہوئے ۔ عید الاضحی کے دوران گوشت ،چٹ پٹے کھانے کھانے سے سب سے زیادہ تعداد بوڑھے افراد،مختلف امراض کے شکار مریض اوربچے متاثر ہوئے جبکہ خواتین بھی بد پرہیزی کا شکار ہوکر ہسپتالوں میں زیر علاج رہیں عید کے تینوں ایام میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبہ میں بیڈز کی تعداد کم پڑگئی، بد پرہیزی اور مصالحہ دار گوشت ،باربی کیو اوردیگر اقسام کے کھانا کھانے سے ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکوں میں مریضوں کا رش رہا جبکہ عطائیوں کی بھی چاندی رہی، ڈینٹل ڈاکٹرز نے بھی کلینک کھول د ئیے اور بھاری فیسیں بٹورتے رہے ۔